شہید صحافت راجہ اعجاز کی پندرھویں برسی آج عقیدت واحترام سے منائی جا رہی ہے

جہلم (شیخ علی رضا )شہید صحافت راجہ اعجاز کی پندرھویں برسی آج عقیدت واحترام سے منائی جا رہی ہے۔
راجہ اعجاز ججی کو 17 اگست 20میں جہلم سے واپسی پر ملک پور کے قریب گولی مار کر شہید کر دیا گیا
پندرہ سال گزرنے کے بعد بھی اج تک انکے قاتلوں کا پتہ نہیں چل سکا
راجہ اعجاز ججی نے تحصیل پنڈ دادن خان کے مسائل کو ہر سطح پر اجاگر کیا
تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈ دادن خان اج بھی ان کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے بھر پور احتجاج اور کوشیش جاری رکھے ھوے ھے
پنڈ دادن خان نیر اعوان ۔پنڈ دادن خان کے معروف صحافی اور کالم نگار خبریں اخبار کے سٹاف رپوٹر سابقہ صدر سٹوڈنٹس یونین ۔سیاسی اور سماجی رہنما راجہ اعجاز ججی کی پندرھویں برسی آج عقیدت احترام سے منائی جا رہی ھے راجہ اعجاز ججی کو 17 اگست 2003 میں جہلم سے واپسی پر ملک پور کے قریب گولی مار کر شہید کر دیا گیا تھا جب وہ اپنی فیملی کے ساتھ واپس پنڈ دادن خان ا رھے تھےراجہ اعجاز نے تحصیل پنڈ دادن خان کے مسائل کو ہر سطح پر اجاگر کیا تحصیل کی موثر اور بے باک آواز کے طور پر وہ اپنی پہچان آپ تھے پندرہ برس گزارنے کے بھی اج تک انکے قاتلوں کا پتہ نہیں چل سکا انکے قاتل کے خلاف ملک بھر میں احتجاج ھوا مگر اج تک قاتلوں کا پتہ نہیں چل سکا تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈ دادن خان اج بھی ان کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے بھر پور احتجاج اور کوشیش جاری رکھے ھوے اور اج راجہ اعجاز کی پندرھویں برسی کی مناسبت سے تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈ دادن خان میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں یہ عہد کیا گیا کہ جب تک راجہ اعجاز کے قاتلوں کی نشاندہی نہیں ھوتی اور قاتل گرفتار نہیں ھوتے تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈ دادن خان کی جہدوجہد جاری رھے گی صدر اختر آرائیں نے کہا کہ راجہ اعجاز ہمارے لیے مشل راہ ہیں اور انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے نیر اعوان نے کہا کہ راجہ اعجاز کے قاتلوں کی گرفتاری ہمارے لیے چیلنج ہے اور جب تک قاتلوں کا پتہ نہیں اور انکو سزا نہیں ملتی ہماری جہدوجہد اور احتجاج جاری رھے گا چیرمین ایکشن کمیٹی اسد بخاری نے کہا کہ راجہ اعجاز تحصیل پنڈ دادن خان کی پہچان تھے جنرل سیکریٹری یونس شہباز نے کہا کہ راجہ اعجاز پاکستان بھر کے صحافیوں میں اپنی پہچان اور مقام رکھتے تھے جس طرح انکو بےداردی سے شہد کیا گیا وہ اج تک ہر انے والی حکومت کیے لئے چیلنج ہے اور جب تک قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاتا احتجاج اور جہدوجہد جاری رھے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress