شہدائے کربلا کانفرنس۔

اٹک(بیورو رپورٹ) سیدالشہداء امام عالی مقام حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے رفقاء کرام کی بے مثال قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اسلام آباد علماء کونسل انٹرنیشنل کے زیر اہتمام عظیم الشان’’شہدائے کربلا کانفرنس‘‘ اور حضرت نباض قوم الحاج پیر مفتی ابوداؤد محمد صادق قادری رضوی کے عرس مقدس کا انعقادجامعہ اسلام آباد کے پرنسپل وشیخ الحدیث ڈاکٹر محمد ظفراقبال جلالی کی زیرسرپرستی کیا گیا، جس کی صدارت وخصوصی خطاب جماعت رضائے مصطفی پاکستان کے مرکزی امیر الحاج صاحبزادہ پیر محمد داؤد قادری رضوی نے کی جبکہ اس کے علاوہ کثیر تعدادمیں علماء ومشائخ اہل سنت سمیت عوام الناس نے بھرپورشرکت کی،اس موقع پر جامعہ اسلام آباد کے نیوکیمپس کلر سیداں روڈ نزدمنکیالہ پل روات اسلام آباد میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز بھی کیا گیا،اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ غلبہ اسلام کے لیے باطل قوتوں کے خلاف برسرپیکاررہنا اور مسلمانوں کے خلاف کھلی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہی پیغام کربلا ہے ،مزیدانہوں نے کہا کہ عالم کفر سے مقابلہ کرنے کے لیے جذبہ حسینی ے کام لینے کی اشد ضرورت ہے اور کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے اسلام کی سربلندی کے لیے اپنا سب کچھ قربان کردیا ،مزید کہا کہ قیام امن وسلامتی اور غلبہ حق کے لیے جدوجہد کرنا ہی درس کربلا ہے اور کہا کہ اہل سنت وجماعت پرامن ہے دہشت گردی ،فتنہ فساد،بدامنی اور قتل وغارت سے کوئی تعلق نہیں،آخر میں شہدائے کربلا کے درجات کی بلندی اور ایصال ثواب ،ملک وملت کی سلامتی کے لیے خصوصی دعاکی گئی۔کانفرنس میں سنی جماعت پاکستان کے سربراہ مفتی مختار علی رضوی ،الحاج محمد فقیر انور رضوی،پیر سید جہانگیر شاہ سعیدی،ڈاکٹر محمد اسلم جلالی ،علامہ حسنات احمد صابری،علامہ محمد نوید رضوی،علامہ عمر حسن رازی،مفتی سجاداحمد جلالی،مفتی محمد اقبال قادری،سید محمد عاصم کاظمی،مولانا محمد مجیب صفدرجلالی،علامہ محمد رفاقت علی جلالی،مفتی رخساراحمد جلالی،مولانا ارسلان شبیر جلالی،مفتی رضا ء الاسلام جلالی،علامہ کاشف اشرف توحیدی،قاری محمد آصف سہیل ،مفتی محمد عابد شہزاد جلالی،مولانا محمد ابرارجلالی،مولانا عبدالغفور ،مولانا ماجد نواز جلالی،مولانا مشاہد حسین عباسی،مولاناتنویر احمد اعوان،اسلامک سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر ریحان سعید قادری، جنرل سیکرٹری محمد محفوظ الحسن جلالی سمیت دیگر حضرات نے کثیر حضرات نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress