شرفاء کانام استعمال کرکے انجمن تاجران کے خلاف پروپیگنڈہ بند کیا جائے ؛ حاجی ملک تاج 

اٹک (بیورورپورٹ)شرفاء کانام استعمال کرکے انجمن تاجران کے خلاف پروپیگنڈہ بند کیا جائے حاجی ملک تاج کی میڈیاسے گفتگونئی تنظیم میں سینکڑوں معززین دکانداروں کوبلاکر ان کی موجودگی میں بنائی گئی جبکہ پرانی تنظیم ایک دکان میں بیٹھ کر سیاسی عہدیداروں نے بنائی جس کا تاجران سے کوئی تعلق نہ تھا اس کے باوجود ہم نے تاجران کے مفاد میں خاموشی اختیار کی اب جبکہ اس بوگس تنظیم کا وقت 4ماہ پہلے ختم ہوچکا ہے تو ہم نے باقاعدہ تاجران کو اعتماد میں لے کر تنظیم سازی کی اس کے باوجود اگر کسی نے روڑے اٹکانے کی کوشش کی تو ہم انہیں عدالت میں لے کر جائیں گے ہم نے تاجروں کے مفادمیں پہلے بھی کسی کی طرف نہیں دیکھا اپنی جیب سے خرچے کئے اور آئندہ بھی دکانداروں کے مفاد کے خلاف کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری سید وجاہت علی شاہ نے کہا کہ ہماری باڈی تیار ہے اگر کسی کو الیکشن کروانے کاشوق ہے تو میدان میں آئے ہم الیکشن لڑنے کیلئے بھی تیار ہیں حالانکہ پچھلی باڈی کے برعکس ہمیں تاجران نے منتخب کیا ہے میڈیاسے گفتگو کرتے انجمن تاجران کے دیگر عہدیداران پہلوان سلطان محمود،حاجی محمداعظم،حافظ منیر،حاجی اللہ دتہ ،ملک ارشد ،حاجی لیاقت ،ساؤنڈسسٹم اینڈمووی میکرز کے صدرعابد حبیب نے کہا کہ انجمن تاجران کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے بند کر کے تاجروں کے مفاد میں بات کی جائے اور مثبت پہلو نکالے جائیں انجمن تاجران کے سیکرٹری اطلاعات صداقت محمود مٹھو نے کہا کہ انجمن تاجران کسی کی جاگیر نہیں ہے صرف ایک شخص جو خود تو بہبود مریضاں کے نام پر عوام کو بے وقوف بنا رہا ہے اور کسی بھی ادارے میں صدارت کا عہدہ اپنا حق سمجھتا ہے تاجروں کو لڑاکر اپنے مذموم ارادوں کو عملی جامعہ پہنانا چاہتا ہے مگر ہم اس کو اس کے مذموم ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress