شاہینوں کے شہر سرگودھا سے تعلق رکھنے والی جواں سال گل افشاں طارق پاکستان کی پہلی خاتون موٹربائیکر

اٹک(بیورورپورٹ )

شاہینوں کے شہر سرگودھا سے تعلق رکھنے والی جواں سال گل افشاں طارق پاکستان کی پہلی خاتون موٹربائیکر ہے جس نے خواتین کے حقوق اور ملک پاکستان کے امن کی سفیربن کر سفر کے اگلے مرحلے میں اٹک پہنچ گئی ہیں،گل افشاں کایہ سفر تن تنہا 12دن پر محیط ہے خیبر پختونخواہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد کالے لباس میں ملبوس، روشن پیشانی اور خوبصورت چہرے کی مالک یہ ہے وہ اکیلی خواتین کے حقوق اور پاکستان کے امن کی سفیربن کر نکلی ہیں، پنجاب اورخیبرپختونخواہ کے سنگم اٹک پل پر ان کا استقبال کرنے والوں میں سماجی کارکن اسد کاکا خیل اور دیگر شامل تھے اٹک پہنچ کر گل افشاں نے بتایا کہ پہلے مرحلہ میں خیبر پختونخواہ کا دورہ مکمل کیا ہے اگلے مرحلے میں پنجاب کا سفر شروع کر رہی ہوں جس کی مرکزی تقریب راولپنڈی میں منعقد ہوگی اور اسی سال شمالی اورجنوبی وزیرستان کابھی دورہ کروں گی انہوں نے کہا کہ خواتین کسی بھی میدان میں مردوں سے پیچھے نہیں ہیں سیاحت میرا شوق ہے پاکستان کادورہ مکمل کرنے کے بعد میراپوری دنیا گھومنے کاارادہ ہے وہ ترقی یافتہ بنانے کے ساتھ ساتھ ملک پاکستان کا خوبصورت چہرہ دنیا کے سامنے رکھناچاہتی ہیں حکومتی سرپرستی سے ان کا یہ خواب اور مشن بہتراندازمیں پورا ہو سکتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress