سٹی کھوئی رٹہ کا ٹرانسفارمر آٹھ دن سے خراب ، محکمہ برقیات لمبی تان کر سو گیا۔

کھوئی رٹہ(نمائندہ اپنا پوٹھوار ٹی وی غلام محمود جرال)
سٹی کھوئی رٹہ کا ٹرانسفارمر آٹھ دن سے خراب ، محکمہ برقیات لمبی تان کر سو گیا اہلیان سٹی سراپا احتجاج ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر بھی عمل نہ ہوا تفصیلات کے مطابق سٹی کھوئی رٹہ کا خراب ٹرانفسارمر آٹھ دنوں میں بھی ٹھیک نہ ہو سکا محکمہ برقیات نے بے حسی کی انتہا کر دی ڈپٹی کمشنر کوٹلی نے دورہ کھوئی رٹہ کے موقع پر ذمہ داران محکمہ برقیات کو واضح ہدایات بھی دیں لیکن محکمہ کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی اہلیان سٹی اور تاجروں نے میلاد چوک پر سڑک بلاک کر کے احتجاج بھی کیا لیکن خراب ٹرانسفارمر ٹھیک نہ کیا جا سکا تاجروں اور گھریلو صارفین سے محکمہ برقیات نے تگڑی رقم لی لیکن پھر بھی انتظار ختم نہ ہوا ادھر عوام علاقہ اور تاجروں نے وزیر برقیات سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ برقیات کھوئی رٹہ کے تمام سٹاف کا تبالہ کیا جائے جو بے حسی اور لا پرواہی پر مشتمل ہے اپنی ذمہ داریوں اور فرائض سے کوتاہی محکمہ برقیات کے عملہ کی عادت بن چکی ہے خراب عادتیں سدھارنے کیلئے انہیں ہوم اسٹیشن سے دور بھیجا جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress