سول ہسپتال فتح جنگ کی لیڈی ڈاکٹر کا مریضوں سے رویہ

فتح جنگ(تحصیل رپورٹر)پریس کلب فتح جنگ کے سابق جنرل سیکرٹری ڈاکٹراعزازاحمدملک نے بتایا کہ 4اگست کوان کی جواں سالہ بیٹی اچانک دورہ پڑنے سے بے ہوش ہوگئی جسے طبعی امدادکیلئے سول ہسپتال فتح جنگ لے کرگئے جہاں ڈاکٹرزنے اسے طبعی امداددوسرے روز5اگست کودوبارہ دس بجے اسی طرح تکلیف ہونے پر جب وہ سول ہسپتال فتح جنگ گئے توطبعی امداد کے بعدڈیوٹی پر موجودلیڈی ڈاکٹرزویانے کہا کہ اسے بینظیر ہسپتال راولپنڈی لے جائیں جب اس کہا کہ ایمبولینس گاڑی دوتواس لیڈی ڈاکٹرنے صاف انکارکردیا ڈاکٹراعزازنے 1122فون کرکے گاڑی مانگی تو انہوں نے جواب دیا کہ سول ہسپتال فتح جنگ سے ڈاکٹرفون کرے تو گاڑی پہنچ جائے گی جس پرلیڈی ڈاکٹرنے صاف انکارکیا جس پرمجبوراًبھاری کرایہ دیکر پرائیویٹ ایمبولینس میں آکسیجن پرراولپنڈی لے جاناپڑاڈاکٹراعزازنے ایم این اے میجرطاہرصادق اور محکمہ صحت اٹک کے حکام سے مطالبہ کیاکہ مذکورہ لیڈی ڈاکٹراور1122سے بازپرس کرکے قانونی کاروائی کی جائے کہ ایمرجنسی میں یہ سہولت نہیں تو یہ ادارے پھرکس لئے بنائے گئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress