سواں گارڈن سابقہ ایم سی نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ۔علاقہ مکین

اسلام آباد( ڈاکٹر عتیق فرہاد)سواں گارڈن سابقہ ایم سی نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ۔تفصیلات کے مطابق سواں گارڈن سوسائٹی کی سابقہ ایم سی 2015تا2018ء
نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ،سوسائٹی کے 20سالوں سے درینہ بنیادی مسائل جن میں بجلی،پانی ،روڈ کارپیٹنگ ،انٹری گیٹ ،سیکیورٹی کیمرے،سیکیورٹی کے نظام کو بہتر سے بہترین کیا علاقہ مکینوں
ارشد وڑائچ،حنیف لغاری،ارشد بٹ،چوہدری ارشد،میاں رضوان، عاشق بنگش، کا میڈیافورم میں کہنا تھا کہ سب سے بڑھ کر 250کنال اراضی مذکورہ سوسائٹی کے نام منتقل کروائی ۔مقامی لینڈ مافیا اپنے
ذاتی اثرورسوخ استعمال کر کے طمع نفسانی کو ملحوظ رکھتے ہوئے سازباز سے علاقہ مکینوں کے حقوق پر چرا گھونپنے کے درپے ہیں ۔ جس مافیا سے ہم نے پندرہ سال کی محنت سے جان چھڑائی تھی اسی کو دوبارہ مسلط کرنے کی سعی کی جا رہی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress