سوئی گیس کیلئے کھدائی نیکا گاؤں کے مکینوں کیلئے عذاب بن گئی۔

فتح جنگ(تحصیل رپورٹر)سوئی گیس کیلئے کھدائی نیکا گاؤں کے مکینوں کیلئے عذاب بن گئی انتخابی مہم کے دوران سوئی گیس کے محکمہ نے ایک سیاسی جماعت کی ایما پر نیکا گاؤں کے ایک علاقہ کو کھنڈرات میں بدل دیا پختہ اور کنکریٹ گلیوں کو ایکسی ویٹر مشین کے زریعے اکھاڑ کر بڑے بڑے گڑھے بنا دیے جس کے باعث اہل علاقہ کا بارش کے دنوں میں گھروں سے باہر نکلنا محال ہو گیا کئی گھروں کے مکینوں کا رابطہ دیگر علاقوں سے منقطع ہو کر رہ گیا الیکشن تو گذر گئے مگر کھدائی کیے گئے گڑھوں کو کسی سے ختم کیا ہے نہ ہی کوئی پائپ لائن بچھائی ہے آبادی کے اندر کھدائی کئی سنگین حادثات کا موجب بھی بن رہی ہے کئی بچے اور بوڑھے گڑھوں میں گر کر معذور ہو چکے ہیں اہل علاقہ نے سوئی گیس حکام سے بھی رابطہ کیا مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی نیکا گاؤں کے مکینوں نے حکام سے اس بے ضابطگی کا فوراً نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress