سلنڈر میں گیس لیکج کے باعث آگ بھڑک اٹھنے سے میاں بیوی جاں بحق 

کلر سیداں(اپنا پوٹھوار ویب ٹی وی) کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں سلنڈر میں گیس لیکج کے باعث آگ بھڑک اٹھنے سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔یہ افسوسناک واقعہ یونین کونسل کنوہا کے موضع چک ستھوانی میں پیش آیاجہاں ممتاز مرزا کی اہلیہ ناشتہ رتیار کرنے کیلئے کچن میں گئی اور چولہا آن نہ ہونے پر اس نے خاوند کو آواز دی جس پر وہ بھی کچن میں چلا گیا اور آگ جلانے کیلئے ماچس دے کر ابھی وہ واپس نہیں پلٹا تھا کہ ایک زور دار دھماکے سے کچن میں آگ بھڑک اٹھی جس نے خاتون کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔بیوی کو باہر نکالنے کیلئے خاوند آگے بڑھا تو آگ کے شعلوں نے اسے بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجہ میں دونوں میاں بیوں جھلس کر شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 کے ذریعے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں تشویش ناک حالت میں ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیاجہاں ایک ہفتہ موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد بیوی دم توڑ کر گئی اور اس کے دوسرے روز متوفیہ کا خاوند بھی زندگی کی بازی ہار گیا۔بیوی کو بدھ کے روز جبکہ خاوند کو جمعرات کے روز آبائی قبرستان چک ستھوانی میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔متوفی ممتاز مرزا یونین کونسل کنوہا کی لیڈی کونسلر برجیس گیلانی کا بھائی تھا۔یاد رہے کہ سات ماہ قبل ان کا چھوٹا بھائی بھی انتقال کر گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress