سالانہ فکر حسین کانفرنس

اٹک(بیورورپورٹ)   مرکزاہل سنت جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ کے زیر اہتمام حضرت امام حسینؓ اور انکے رفقاء کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے اور فکرِ امام حسینؓ وپیغام شہداء کربلاکو فروغ دینے کے لیے ’’سالانہ فکر حسین کانفرنس ‘‘ مرکزی جامع مسجدخوشبوئے مدینہ اعوان آباداٹک کینٹ میں استاد العلماء علامہ ابوطیب رفاقت علی حقانی بانی و پرنسپل جامعہ ھذا کی زیرصدارت اختتام پذیر ہو گئی ،جس میں نقابت کے فرائض قاری محمد یاسر اعوان نے سرانجام دیے،تلاوت و نعت محمد شعبان حقانی،اعجازاحمدچشتی گولڑوی،عبدالواحدعطاری نے پیش کی ، کانفرنس سے ناظم اعلیٰ جامعہ ھذاصاحبزادہ انجینئر محمدطیب میلادی اور ترجمان وائے ایس او محمدفیصل نے بھی خطاب کیا ، جبکہ خصوصی خطاب کرتے ہوئے علامہ ابوطیب رفاقت علی حقانی نے کہاکہ حضرت امام حسینؓ نے اپنے خون سے گلشن اسلام کی آبیاری کی ، ذکر امام حسین کے ساتھ ساتھ فکر امام حسینؓ کو بھی سمجھنے اور فروغ دینے کی ضرورت ہے، اولاد کو محبت مصطفی اور محبت اہل بیت کادرس دیاجائے تاکہ اولاد تابعدار ہو،حسینی فکرکے علمبردارہمیشہ سرخرو ہوئے جبکہ یزیدی فکرکے پیروکاررسوا ہوئے، ا س موقع پرحاجی صوبیدار عبدالرزاق،نامور صحافی ڈاکٹرلیاقت منیر،محمدافضل عطاری،مسعودقادری،حاجی بخشیش الہی،ملک محمد خان،نعمان اختر، یوتھ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اوربزم فیضیہ کے اراکین سمیت کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے ، اختتام پر لنگر حسینی سے حاضرین کی تواضع کی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress