سالانہ فکر حسین کانفرنس و ماہانہ گیارہویں شریف۔

اٹک (بیورو رپورٹ) حضرت امام عالی مقام امام حسینؓ اور انکے رفقاء کو خراج عقیدت پیش کرنے اور فکرِ امام حسینؓ کو فروغ دینے کے لئے مرکز اہلسنت جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ کے زیر اہتمام ’’سالانہ فکر حسین کانفرنس و ماہانہ گیارہویں شریف‘‘21ستمبربمطابق 10محرم الحرام بروز جمعۃ المبارک (کل)دن 12بجے تا 1:45نماز جمعۃ المبارک مرکزی جامع مسجد خوشبوئے مدینہ المعروف حقانیہ مسجد و مدرسہ اعوان آباد اٹک کینٹ میں منعقد ہوگی ،جس میں خصوصی خطاب جمعیت علماء پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری وضلعی صدر متحدہ مجلس عمل اٹک استاد العلماء علامہ ابوطیب رفاقت علی حقانی بانی و پرنسپل جامعہ ھذا کریں گے جبکہ کانفرنس کے انتظامات باحسن طریقے سرانجام دینے کے لئے بزم فیضیہ اور یوتھ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے اراکین ذمہ داریاں سنبھالیں گے، نماز جمعۃ المبارک 1:45پر ادا کی جائے گی، تمام اہلیان اسلام کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress