سابق ممبر قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی کو اڈیالہ جیل راولپنڈ ی سے ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقل کر دیا گیا 

اٹک(بیورورپورٹ) ایفیڈرین کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے رہنما مسلم لیگ (ن) و سابق ممبر قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی کو اڈیالہ جیل راولپنڈ ی سے ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقل کر دیا گیا ہے اُن کی راولپنڈی سے ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقلی ہفتہ کے روز صبح ہوئی اس موقع پر ڈسٹرکٹ جیل اٹک اور اُس کے اطراف میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے ملاقاتوں کے لیے آنے والوں کی مکمل تلاشی لے کر جانے کی اجازت دی جاتی ہے یاد رہے کہ حنیف عباسی کی سپرنٹنڈنٹ جیل کے کمرہ میں موجود ہونے کی تصویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد آئی جی جیل خانہ جات نے دو رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی جن کی سفارشات پر آئی جی پنجاب کے حکم پر حنیف عباسی کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقل کر دیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress