زمیندار نے محنت کش کو آہنی سپیتے سے مار مار کر شدید زخمی کر دیا

اٹک(بیورو رپورٹ) میری زمین پر ٹریکٹر کیوں نہیں چلایا. زمیندار نے محنت کش کو آہنی سپیتے سے مار مار کر شدید زخمی کر لیا. مقدمہ درج. تفصیلات کے مطابق منیر احمد ولد امیر خان نے پولیس کو بحالتِ مضروبی بیان دیا ہے کہ وہ ٹریکٹر چلانے کا کام کرتا ہے. شام کو وہ اپنے گھر پر موجود تھا کہ عمرو ولد حسن دین آیا اور آہنی سپیتے سے مجھ پر وار کیا جو میرے کاندھے پر لگا اور میں زخمی ہو کر گر پڑا. عمرو نے مزید کئی وار مجھ پر کئے جو میرے جسم کے مختلف حصوں پر لگے. وجہ عناد عمرو کے کہنے پر اس کی زمین پر میرا ٹریکٹر نہ چلانا تھا. پولیس نے عمرو کے خلاف زیرِ دفعہ337F/337A/34ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress