راولپنڈی بورڈ نے آن لائن داخلہ فارموں کی وصولی کا شیڈول جاری کردیا 

اٹک (بیورو رپورٹ)  بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ، راولپنڈی کے ترجمان ارسلان چیمہ کے مطابق تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے زیر انتظام امتحان انٹرمیڈیٹ ( ضمنی ) 2018ء مورخہ 22-10-2018 سے شروع ہوگا بورڈ نے آن لائن داخلہ فارموں کی وصولی کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ مورخہ 27-09-2018 دوگنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ مورخہ 02-10-2018 جبکہ تین گنا فیس کے داخلہ فارم وصولی کی تاریخ مورخہ 05-10-2018 مقرر کی گئی ہے داخلہ فارم کی قیمت بمعہ پروسسنگ فیس مبلغ 395/- روپے ہے داخلہ فارم آن لائن کرنے کے بعد فارم اور فیس مقررہ شیڈول کے مطابق آخری تاریخ سے پہلے دفتر کو وصول ہونا لازمی ہے مزید معلومات کے لیے بورڈ ہذا کی ویب سائٹ www.biserawalpindi.edu.pk وزٹ کریں کسی بھی دشواری کی صورت میں کنٹرولر امتحانات کے ٹیلی فون نمبر 051-5450917 ، 051-5450918 یا انٹر برانچ کے ٹیلی فون نمبر 051-5450920 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress