راولپنڈی، اسلام آباد میٹرو بس منصوبے پر کام جاری

تیمور شاہد اپنا پوٹھوار …….راولپنڈی، اسلام آباد میٹرو بس منصوبے پر کام جاری ہے ، کوئی اکھاڑ پچھاڑ ، رش اور دھول مٹی سے عاجز ہے تو کوئی اس عوامی منصوبے کے طویل مدتی فوائد کے گُن گاتا نظر آتا ہے راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والی مری روڈ کے اوپر ہوا کے دوش پر میٹرو بس منصوبے پر کا م جاری ہے۔ راولپنڈی صدر سے اسلام آباد سیکریٹریٹ تک اس دو رویہ سڑک کے لیے تمام دیو قامت ستون کھڑے کیے11063266_806593152770863_701301066_n جا چکے ہیںجو کہیں ، کہیں اپنی معمول کی اونچائی سے بھی اونچے ہیں ۔ انتیس کلو میٹر طویل میٹرو بس منصوبے کے8 حصے ہیں ، ان میں سے تین راولپنڈی جبکہ پانچ اسلام آباد میں ہیں۔ راولپنڈی شہر میں اکثر ستونوں پر بیم اور ڈیک رکھ دیے گئے ہیں اور دیگر جگہوں پر رکھے جا رہے ہیں۔ میٹرو بس منصوبے نے راولپنڈی شہر کی ٹریفک بے ہنگم، فضا آلودہ اور آمد و رفت مشکل کر رکھی ہے، شہری تنگ ہیں تو تاجر بھی خوش نہیں ۔ رواں سال مارچ میں شروع ہونے والے میٹرو بس منصوبے کو تیس جنوری 2015 کو مکمل ہونا ہے، چوالیس ارب اسی کروڑ روپے لاگت کے اس منصوبے سے روزانہ تقریباً ڈیڑھ لاکھ مسافر فائدہ اٹھا سکیں گے، جن کیلئے ابتدا میں چونسٹھ بسیں چلائی جائیں گی۔ میٹرو بس کے راولپنڈی میں دس جبکہ اسلام آباد میں چودہ اسٹیشنز ہوں گے، ہر اسٹیشن پر خود کار سیڑھیاں اور معذوروں کے لیے لفٹس ہوں گی، ضرورت پڑنے پر اس منصوبے پر ٹینک اور ٹرین بھی چلائی جا سکے گی۔ بعض شہریوں کا خیال ہے کہ یہ پیسہ صحت اور تعلیم کے منصوبوں پر خرچ ہونا چاہیئے تھا ۔میٹرو بس پراجیکٹ کے راولپنڈی سیکشن کا ساٹھ فیصد کام مکمل ہو چکا، جبکہ اسلام آباد میں ابھی کافی کام باقی ہے ۔ کیا یہ منصوبہ اپنے مقررہ وقت پر مکمل ہو پائے گا ، عوام کے لیے کتنا سود مند اور ضروری ہے ، کہیں قومی خزانے پر بوجھ تو نہیں بن جائے گا۔ اس بارے میں کئی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress