راجہ سکندر حیات خان آف کرتوٹ سرہوٹہ حلقہ کھوئی رٹہ کی شان ہیں ؛مشترکہ بیان

کھوئی رٹہ( نمائندہ اپنا پوٹھوار ٹی وی غلام محمود جرال )
مسلم لیگ ن آزادکشمیر حلقہ پانچ کھوئی رٹہ کے رہنماؤں راجہ افضال خان ،خلیل ساگر اور راحیل آیاز نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پہلوام راجہ سکندر حیات خان آف کرتوٹ سرہوٹہ حلقہ کھوئی رٹہ کی شان ہیں اور ایک نظریاتی کارکن ہیں جنہوں نے مشکل دور میں جماعت کو سپورٹ کیا جب بھی کبھی مشکل وقت آتا ہے تو پہلوان راجہ سکندر حیات خان جیسے لوگ جماعت کو مضبوطی سے کاندھادیتے ہیں پہلوان راجہ سکندر حیات خان جیسے مخلص کارکن کسی بھی جماعت کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں اگر کھوئی رٹہ میں نظریاتی لوگوں کو دیکھا جائے تو پہلوان راجہ سکندر حیات خان کانام صف اول میں آتا ہے لوگ جماعتوں کو سپورٹ مفاد کی خاطر کرتے ہیں لیکن پہلوان راجہ سکندر کا 33سالہ دور مسلم کانفرنس سے لیکر مسلم لیگ ن تک گواہ ہے کہ انہوں نے ہر مشکل گھڑی میں قائدین کو سپورٹ کیا راجہ افضال خان ،خلیل ساگر اور راحیل آیاز نے مزید کہاکہ پہلوان راجہ سکندر حیات کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ ان جماعتی خدمات کے صلہ میں ایڈجسٹ کیا جائے تاکہ کارکنان میں پھیلی ہوئی مایوسی دور ہو ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress