دریاؤں اور تلابوں میں نہانے پر پابندی کی خلاف ورزی

اٹک(بیورو رپورٹ) تھانہ اٹک خورد پولیس نے بسلسلہ گشت پبلک مقام دریائے سندھ بحد رقبہ اٹک خورد نزد شعیب ہوٹل موجود تھا کہ بوقت 4بجے شام چند اشخاص دریائے سندھ جس میں پانی کا بہاؤ کافی مقدار میں آرہا تھا میں نہا رہے تھے جن کو با امداد ہمراہی ملازمین قابو کر لیا جن کے نام مشرف ولد ثمر گل قوم پٹھان ساکن خیبر ایجنسی ،شاہ حسین ولد پرویز ساکن ضلع مردان وقار ولد افتخار ساکن ہزار خوانی ضلع پشاور ،اشرف ولد نوار خان ساکن گاؤں دلہ زاک تحصیل شبقدر ضلع چارسدہ ،عامر خان ولد نور امین ،ابرار علی ولد عظمت اللہ ،عبد الستار ولد شرافت خان ،عالم زیب ولد فانوس خان سجید خان ولد عظمت اللہ ساکنان چارسدہ معلوم ہوئے ،گورنمنٹ آف پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ نے لیٹر نمبر SO(IS-II)I-I/2004مورخہ30جون2018ء تمام دریاؤں اور تلابوں میں نہانے پر پابندی اور زیر دفعہ144ض ف کر رکھی ہے جو مشرف وغیرہ سمیت9کس نے دریائے سندھ جس میں کافی گہرا پانی ہے نہا کر حکم ہذا کی خلاف ورزی کر کے ارتکاب جرم 188ت پ کا کیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress