’’دربار ٹھیریاں شریف بنڈلی‘‘کو قبضہ کرنے کی کوشش ناکام دوگروپوں میں تصادم 

کھوئی رٹہ (نمائندہ اپنا پوٹھوار ٹی وی غلام محمود جرال )
’’دربار ٹھیریاں شریف بنڈلی‘‘کو قبضہ کرنے کی کوشش ناکام دوگروپوں میں تصادم ایک دوسرے پر کلہاڑیوں ، چھریوں ، چاقوؤں ، ڈنڈوں سے حملہ 8 افراد زخمی 4 شدید زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال کوٹلی ریفر 2 کی حالت تشویشناک مقامی لوگوں نے جھگڑا ختم کروایا کھوئی رٹہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق ’’دربار ٹھیریاں شریف بنڈلی‘‘ کو اپنے اپنے قبضہ میں لینے کے لیے دو گروپوں میں تصادم ہو گیا ایک دوسرے پر کلہاڑیوں ، چھریوں ، چاقوؤں ، ڈنڈوں سے حملہ کر دیا جس سے ایک گروپ کے محمود حسین ولد نصیب اللہ ، محمد ایوب ولد نصیب اللہ ، صندل بیگم زوجہ محمد رفیق ، بشریٰ بی بی ولد محمد رفیق ، ریتون بیگم ولد محمد رفیق ، مہنور ولد محمد داؤد جبکہ دوسرے گروپ کے حاجی شفیق ولد غلام حسین ، حاجی ابراہیم ولد غلام حسین، خلیل الرحمن ولد محمد ابراہیم زخمی ہو گئے زخمی ہونے والی صندل بیگم ، بشریٰ بی بی ، زیتون بیگم نے صحافیوں کو بتایا کہ عرصہ35 سال سے دربار ٹھیریاں شریف ہمارے پاسگزشتہروز دن 12 بجے کے قریب شاہد ولد محمد شریف ، محمد شفیق ولد غلام حسین ساکن چکسواری، عابد حسین ولد محمد اعظم ، عاطف ، خالد ساکن گیر ، عبدالرلکریم ولد فیض محمد ساکن چکسواری دربار کو قبضہ کرنے کے لیے ہتھیاروں سے لیس ہو کر ہم پر حملہ کر دیا جس سے ہم اور ہمارے رشتہ دار زخمی ہو گئے حملہ آوروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے جبکہ دوسرے گروپ کے افراد کا کہنا ہے کہ جگہ ہماری ہے ہم دربار لے کر رہیں گے کھوئی رٹہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی 4 شدید زخمیوں عبدالکریم ، محمد شفیق ، ظہور ، عاطف کو تحصیل ہیڈکوآرٹر ہسپتال میں فرسٹ ایڈ دے کر ڈسٹرکٹ ہسپتال کوٹلی ریفر کر دیا جہاں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress