خطرناک کائیٹ فلائنگ ایکٹ 2001ء کے تحت مقدمہ درج۔

اٹک(بیورو رپورٹ) بسلسلہ گشت و پڑتال سرکاری گاڑی ڈھوک مسکین نزد آرا مشین بابو قمر زمان ساڑھے6بجے شام پہنچے تو جانب مشرق گلی سے ایک نوجوان عمر لڑکا اچانک گاڑی کے سامنے آ گیا جس نے اپنے دونوں ہاتھوں میں کائیٹ مختلف سائز اور رنگوں کے اٹھا رکھے تھے اور ساتھ ہی ایک نیلے رنگ کے شاپر دھاتی ڈور بھی اٹھا رکھی تھی جو سامنے پولیس پارٹی کو دیکھ کر ڈور والا شاپر اور کائیٹ پھینک کر فرار ہو گیا جس کا بعد دریافت نام و پتہ رحمان صدیق ولد محمد رفیق قوم اعوان ساکن محلہ ڈھوک مسکین تحصیل حسن ابدال معلوم ہوا ،کائیٹ شمار کرنے پر کل50عدد جبکہ پڑتال شاپر کرنے پر 2عدد گوٹ ڈور جس میں ایک بڑی اور ایک چھوٹی دھاتی ڈور تھی ڈور بمعہ کائیٹ بذریعہ فرد قبضہ پولیس میں لے کر تکمیل فرد ہو ئی ،رحمان صدیق نے دھاتی اور بمعہ کائیٹ برائے فروخت اپنے قبضے میں رکھ کر ارتکاب جرم بالا کا کیا ہے ،تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے ملزم کے خلاف 4خطرناک کائیٹ فلائنگ ایکٹ 2001ء کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress