خاوند نے بیوی کو چھریوں کے وار سے موت کے گھاٹ اتار دیا

اٹک (بیورو رپورٹ )  خاوند نے بیوی کو چھریوں کے وار سے موت کے گھاٹ اتار دیا تفصیلات کے مطابق تحصیل حضرو کے گاؤں تاجک کے رہائشی منور خان ولد آزاد خان نے تھانہ حضرو میں بیان دیا ہے کہ میری بیٹی مسماۃ بی بی (ز) کی شادی عرصہ نو سال قبل نیاز ولد عبدالمنان سکنہ تاجک سے ہوئی جس میں ان کی تین بچیاں ہے دونوں میاں بیوی میں اکثر لڑائی جھگڑا ہوتا رہتا تھا مجھیدونوں کے جھگڑے کی اطلاع ملی جس پر میں اپنے بیٹوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر دماد کے گھر پہنچا تو میرے دماد نیاز نے ہاتھ میں چھری پکڑی ہوئی تھی اور میری بیٹی کی گردن پر چھری کے وار کیے اور ہمیں دیکھ کر موقع سے فرار ہو گیا میں نے بیٹو ں کی مدد سے بیٹی کو اوٹھایا اور ہسپتال لے گیا میری بیٹی راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی تھانہ حضرو پولیس نے ظالم شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress