حکومت کی جانب سے اساتذہ کی آسامیوں کیلئے عمرکی حد30سال اعلیٰ تعلیم یافتہ افرادکے ساتھ زیادتی ہے۔

اٹک(بیورورپورٹ ) حکومت کی جانب سے اساتذہ کی آسامیوں کیلئے عمرکی حد30سال تک مقررکرنااعلیٰ تعلیم یافتہ افرادکے ساتھ زیادتی ہے جولوگ ملازمت نہ ملنے اورسابق حکومتوں کی جانب سے ملازمت پرپابندی کی بناپر30سال سے زائدعمرکے ہوچکے ہیں انہیں اعلیٰ تعلیم ہونے کے باوجودملازمت کے حق سے محروم رکھنازیادتی ہے جبکہ گزشتہ ادوارمیں اس کیلئے عمرکی حد38سال رکھی گئی تھی تاہم موجودہ حکومت جس سے عوام کے بے پناہ امیدیں تھیں اس نے ساری امیدوں پرپانی پھیردیاہے ان خیالات کااظہارمذکورہ آسامیوں پربھرتی ہونے کے امیدواران عمرایوب ، فرحان عادل ،گوہرعلی ،ثمینہ امجد،نورین ضیاء،شفیق جان،داؤداکرام اوردیگرنے اٹک پریس کلب میں منعقدہ ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاامیدواران نے وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ قوم کی تعمیرمیں اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کوشامل کیاجائے تاکہ یہ فریضہ بطریق احسن اداکیاجاسکے اوربڑی بڑی ڈگریاں حاصل کرنے کے باوجود عرصہ درازسے بے روزگاربیٹھے افرادکوروزگارفراہم کیاجاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress