حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے گیس اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام سے ظالمانہ سلوک کر رہی ہے ؛ شیخ سلیمان سرور 

اٹک (بیورو رپورٹ) حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے گیس اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام سے ظالمانہ سلوک کر رہی ہے تحریک انصاف کی حکومت نے ایک ماہ کے دوران عوا م کا جینا محال کر دیا ہے الیکشن مہم کے دوران تحریک انصاف نے بڑے بڑے دعوے کیے تھے کہ ہم عوام کو ریلیف دیں گے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق امیدوار صوبائی اسمبلی شیخ سلیمان سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ منی بجٹ ظالمانہ بجٹ ہے جس سے مہنگائی میں اضافہ ہو گا سوئی گیس کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کر کے غریب عوام سے ظلم کیا ہے دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے ایک ماہ کے دوران حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے آچکی ہے تحریک انصاف نے الیکشن مہم کے دوران عوام سے بڑے بڑے وعدے کیے تھے کہ ہم اقتدار میں آکر ریلیف دیں گے مہنگائی کو کنٹرول کریں گے لیکن موجودہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے اُن کی زندگی اجیرن بنا دی ہے مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں عوام کو ریلیف دیا سرکاری ملازمین کو ٹیکس میں سے چھوٹ دی گیس کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھا سرکاری ملازمین ، پنشنراور بیواؤں میں پنشن میں اضافہ کیا (ن) لیگ حکومت نے عملی طور پر عوام کی خدمت کی خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں بجٹ کے خلاف آواز اُٹھا کر ثابت کر دیا ہے کہ (ن) لیگ ہر فورم پر عوام کے حقوق کے لیے کام کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress