حکومت تمام مسائل سے بے خبر ہو کر سکون کی نیند سو رہی ہے ؛ سردار یعقوب خان

میرپور (اپنا پوٹھوار ویب ٹی وی) سابق صدرو وزیراعظم آزادکشمیر سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر بارشوں اور لینڈ سلایئڈنگ کے باعث آزادکشمیر کے بیشتر علاقوں کے راستے بند ہیں جس سے شہریوں کو بے شمار مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مگر آزادکشمیر حکومت ان تمام مسائل سے بے خبر ہو کر سکون کی نیند سو رہی ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر لوگوں کو درپیش مسائل کا حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نئی بننے والی حکومت کو مبارک باد دیتے ہیں مگر دوسری جانب بھارتی سرکار 35Aکو ختم کرکے جو کھیل کشمیریوں کے ساتھ کھیل کر کشمیریوں کی اکژیت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کر رہی ہے اس پر حکومت پاکستان کی اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اقوام عالم کے ذریعے بھارت پر دباو ڈالے اور بھارت کو ایسا کوئی بھی قدم اٹھانے سے باز رکھے کیونکہ یہ مسلئہ کشمیری قوم کے لئے زندگی اور موت کا مسلئہ ہے جس پر پوری کشمیری قوم چاہئے ان کا تعلق کسی بھی مذہب یا جماعت سے ہے سراپا احتجاج ہے اور ایسے کسی اقدام کو نہیں مانتے ہیں اس پر حکومت پاکستان کو دو ٹوک موقف اپنانا ہوگا ۔انہوں نے مزید کہا کہ آزادکشمیر حکومت عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے فوری طور پر اقدامات اٹھائے اور سوگ سے باہر آجائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress