حلقہ کھوئی رٹہ میں تحریک انصاف سابق وزیر صحت رفیق نےئرکی قیادت میں دن بدن مضبوط ہو رہی ہے ؛ امیر سبحانی 

کھوئی رٹہ( نمائندہ اپنا پوٹھوار ٹی وی غلام محمود جرال)
تحریک انصاف کشمیر حلقہ کھوئی رٹہ کے رہنما چوہدری امیر سبحانی نے کہا ہے کہ حلقہ کھوئی رٹہ میں تحریک انصاف سابق وزیر صحت رفیق نےئرکی قیادت میں دن بدن مضبوط ہو رہی ہے رفیق نےئر کے کامیان دورہ برطانیہ نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہے رفیق نےئر کی قیادت میں عوام کے قافلے جوق در جوق تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں اور آنے والے وقت بڑے بڑے نام تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے ہیں حلقہ کے عوام کے حقوق کے محافظ رفیق نےئر ہی ہیں جنہوں نے ہمیشہ اپنے حلقہ کے عوام کے مسائل کو حل کیا اور عوام کے بلاتخصیص کام کیے چوہدری امیر سبحانی نے مزید کہاکہ پاکستان میں تحریک انصاف کی شاندار کامیابی کے بعد اب سونامی کی لہریں آزادکشمیر میں داخل ہو رہی ہیں بیرسٹرسلطان محمود چوہدری اور رفیق نےئر کی قیادت میں حلقہ کھوئی رٹہ میں تحریک انصاف شاندار کامیابی حاصل کریگی اور حلقہ کے اندر سونامی کی لہروں میں مخالفین کہیں نظر نہیں آئے گے آنے والا وقت تحریک انصاف کشمیر ،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اوررفیق نےئر کا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress