جنرل الیکشن میں عوام نے بے پناہ محبتوں سے نوازا ؛ پیر سید فیصل محمود شاہ گیلانی (تحریک لبیک پاکستان)

فتح جنگ (تحصیل رپورٹر ) جنرل الیکشن میں عوام نے بے پناہ محبتوں سے نوازا پہلی مرتبہ الیکشن میں حصہ لینے والی جماعت تحریک لبیک پاکستان اب ملک کی صف اول کی جماعتوں میں شامل ہو چکی ہے عقیدہ ختم نبوت اور ناموسِ رسالت کے تحفظ کے لیے ہماری جان بھی حاضر ہے مغرب بار بار توہین اسلام کا ارتکاب کرکے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری کا باعث بن رہا ہے ملعون گیرٹ ویلڈر کی طرف سے ہالینڈ میں ہونیوالے گستاخانہ مقابلے کو ہر حال میں روکنا ہوگااسلامی ممالک ہالینڈ سے نہ صرف تعلقات ختم کریں بلکہ اس کا معاشی بائیکاٹ بھی کریں حکومت پاکستان اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے فی الفور ہالینڈ کے سفیر کو ملک بد ر کرے اور اپنا سفیر ہالینڈ سے واپس بلائے مرکزی امیرعلامہ خادم حسین رضوی کے ہالینڈ کے حوالے سے جرات مندانہ موقف پر ان کو سلام پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار گزشتہ روزفتح جنگ میں تحریک لبیک پاکستان کے سابقہ امیدوار حلقہ این اے 56 پیر سید فیصل محمود شاہ گیلانی چورہ شریف اور ضلعی امیر مخدوم ذوالفقار علی حیدری نے حلقہ بھر سے ملاقات کے لیے آنیوالے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ 14 اکتوبر کو ہونیوالے ضمنی الیکشن کے لیے تیاریاں شروع کردیں مرکزی قیادت کے حکم پر اٹک سے خالی ہونیوالی دونوں نشستوں سے بھرپور مقابلہ کیا جائے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress