جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اٹک پولیس کا جہاد جاری رہے گا ؛ ڈی پی او اٹک حسن اسد علوی

اٹک ( بیورو رپورٹ)جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اٹک پولیس کا جہاد جاری رہے گا ،ڈی پی او اٹک حسن اسد علوی ،پولیس پر اعتماد رکھیں اور جرائم کی روک تھام کیلئے پولیس سے تعاون کریں ،6رکنی ڈکیت گینگ کی گرفتار کے موقع پر پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب ،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک حسن اسد علوی نے ڈی پی او آفس میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا،جس کے مطابق مورخہ13-07-2018کو بوقت شب 6کس نا معلوم اشخاص نے علاقہ تھانہ اٹک خورد میں واقع فوجی پٹرول پمپ پر با مسلح ڈکیتی کی واردات کی جس میں ملزمان نے پٹرول پمپ پر موجود عملہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر نقد رقم مبلغ 2080000/-روپے موبائل فونز 8عدد اسلحہ رپیٹر12بور رائفل44بور پسٹل9MMمعہ ایمونیشن چھین لئے اور کار نمبر LEA-1396پر بعد از واردات فرار ہو گئے حاجی نیاز امین خان ولد میر اکبر خان ساکن نظام پور تحصیل و ضلع نوشہرہ مالک پٹرول پمپ کی درخواست پر مقدمہ عنوان بالا نا معلوم ملزمان کے خلاف درج رجسٹر ہوا۔جس پر ڈی پی او اٹک نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی /ایس ڈی پی او حضروکی سربراہی میں بشمول ایس ایچ او تھانہ اٹک خورد سب انسپکٹر ثاقب عباسی ، سب انسپکٹر عابد علی شاہ ، سب انسپکٹر سجاد علی نقوی ، اے ایس آئی محمد کامران ، ہیڈ کانسٹیبل محمد اجمل خان و ملازمان تھانہ اٹک خورد ٹیم تیار کی اور انکو ہدایت دی کہ تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جلد از جلد ڈکیت گینگ کو گرفتار کر کے ان سے مال مسروقہ برآمد کیا جائے جنکی ہدایات پر مندرجہ بالا ٹیم نے دن رات محنت کر کے نا معلوم ملزمان جو کہ بین الصوبائی گروہ ہے کو ٹریس کر کے 4کس کو گرفتار کر لیا ،گرفتار شدہ ملزمان جن میں امجد خان ولد خان بادشاہ قوم خٹک ساکن کئی نظام پور تحصیل و ضلع نوشہرہ،محمد نواز عرف نواب ولد شیر خان قوم پٹھان سکنہ جوہر کالونی نمبر4، مکان نمبر 8384تحصیل و ضلع سرگودہا حال بھکر ،عبدالمجید ولد عبدالرحمن قوم سلیمان خیل ساکن باجوڑ ایجنسی،شاہ عالم ولد عصمت خان قوم میاں سید ساکن عنائیت کلے باجوڑ ایجنسی سے اسلحہ ناجائز 4عدد پسٹل30بور معہ 22ضرب روند و 4عدد موبائل فونز برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں امجد گینگ کے دو رکن گل میر ولدمعتبر خان قوم پٹھان سکنہ نوشہرہ،سردار حسین عرف باچا ولد عصمت خان قوم مہمند خیل سکنہ تحصیل و ضلع پشاورکی گرفتاری بقایا ہے جن کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جن کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا، جبکہ گرفتار شدہ ملزمان سے بعد شناخت پریڈ مسروقہ رقم کی ریکوری کی جائے گی،اس موقع پر چےئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ اٹک شیخ جاوید اقبال ،سرپرست اعلیٰ سید رضا حیدر نقوی ،سیکرٹری اطلاعات ونشریات ومیڈیا ایڈوائیزر ڈاکٹر لیاقت منیر ،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل محمد ایاز خا ن،سیکرٹری مالیات شیخ ظہور الہٰی ،سنےئر صحافی رانا شوکت علی خان ،ڈاکٹر سہیل احمد ،محمد عمران زاہد ،عبد الوحید بھی موجود تھے ،دوسری پریس کانفرنس میں 2رکنی گینگ کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا جس میں پولیس کے مطابق مورخہ07-06-18کو محمد ارشد ولد محمد اشرف قوم شیخ ساکن رینج روڈ شالے ویلی راولپنڈی کینٹ اور اسکے دوست رضوان اختر ولد سلطان محمود سکنہ حاجی شاہ جو اٹک میزان بینک سے رقم مبلغ ساڑھے6لاکھ روپے نکلوا کر واپس حاجی شاہ روڈ پر آ رہے تھے تو بوقت10/30بجے د ن حاجی شاہ گاوٗں کے سامنے اڈہ کے قریب جمپ کراس کرتے ہوئے ہنڈا موٹر سائیکل 125CCبدوں نمبر پر دو سوار ڈکیت آئے اور پسٹل سے حملہ آور ہوئے ،مدعی مقدمہ کی گاڑی سے رقم مبلغ6لاکھ50ہزار روپے اور موبائل سام سنگ اور گاڑی کی چانی گن پوائنٹ پر چھین کر لے گئے جس پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک نے DSP/SDPO حضرو سرکل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ اٹک خورد سب انسپکٹر ثاقب عباسی ، سب انسپکٹر سجاد علی نقوی ، انچارج آئی ٹی ،یب جہانزیب خان سب اانسپکٹر کو نا معلوم ملزمان کو ٹریس کرنے کی ہدایت کی جو اس ٹیم نے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے اور ان کی گرفتاری عمل میں لا کر برائے شناخت پریڈ ڈسٹرکٹ جیل اٹک بجھوایا اور شناخت پریڈ پراسس پورا کروا کر سجاد علی نقوی Siانچارج چوکی گوندل نے ملزمان سے دوران تفتیش مسروقہ رقم مبلغ4لاکھ50ہزار روپے موبائل فونز سام سنگ مالیتی30ہزار روپے مسروقہ چابی کار واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور ہنڈا موٹر سائیکل125برآمد کر لیا، اہل علاقہ نے اٹک پولیس کی اس کاروائی کو خوب سراہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress