تھانہ صدر واہ کینٹ کی حدود میں خواجہ سراؤں اور پیشہ ور خواتین کی طرف سے دعوت گناہ کا دھندہ عروج پر۔

فتح جنگ (تحصیل رپورٹر)تھانہ صدر واہ کینٹ کی حدود میں خواجہ سراؤں اور پیشہ ور خواتین کی طرف سے دعوت گناہ کا دھندہ عروج پر،باہترروڈ پرسرعام سودابازی کر کے انڈسٹریل ایریا کے ملازمین اور ڈمپر ڈرائیور وغیرہ خواجہ سرا ء کو اپنے ساتھ لے جاتے ہیں معززین علاقہ نے آر پی او ،سی پی او راولپنڈی ،ڈی ایس پی ٹیکسلا نے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر باہتر موڑ سے صرف چند گز کے فاصلے پر باہتر فتح جنگ اور موٹروے کی طرف آنے والی مین جی ٹی روڈ پر فلور ملوں سے پہلے سڑک کنارے کھڑے خواجہ سراؤں نے سرعام دعوت گناہ دینا معمول بنا لیا رات 9 بجے سے ہی ایک ایک اور دو دو کی جوڑیوں میں ہر چند قدم کے فاصلے پر مکمل میک اپ اور چمک دمک والے کپڑوں میں ملبوس خواجہ سراء اور چند ایک پیشہ ور خواتین ہر آنے جانے والوں کو سرعام دعوت گناہ دیتے نظر آتے ہیں اکثر خواجہ سراؤں نے انڈسٹریل ایریا میں کام کرنے والے اِس مکروہ فعل میں ملوث رہائش پذیر افراد اور گردو نواح کی آبادیوں میں موجود قومِ لوط کے پیروکار وں سے موبائل فونز پر رابطے رکھتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر کیے جانے دھندے میں آئے روز نئے نوجوانوں کو پھنسانا معمول بنا لیا جبکہ مکروہ دھندے کی روک تھام کے لیے پولیس کی طرف سے اب تک کسی قسم کی کاروائی سامنے نہیں آئی معززین علاقہ نے محکمہ پولیس کے متعلقہ اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress