تحریک لبیک ملک میں نظام مصطفےٰ رائج کر نے کے لیے میدان عمل میں آئی ہے:ملک امانت راول 

فتح جنگ (تحصیل رپورٹر)  قومی اسمبلی کے سابقہ امیدوار اور تحریک لبیک کے رہنما ملک امانت راول نے کہا ہے کہ تحریک لبیک ملک میں نظام مصطفےٰ رائج کر نے کے لیے میدان عمل میں آئی ہے۔ گزشتہ انتخابات میں ضلع اٹک کے نتائج سے واضع ہوتا ہے ۔ کہ تحریک لبیک نے اتنے قلیل عرصے میں ضلع میں دوسری بڑی سیاسی قوت کی حیثیت اختیار کرلی ہے۔ وہ گزشتہ روز فتح جنگ میں تحریک لبیک کے ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں این اے 56اور پی پی 3کے امیدواروں کے دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ 14اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں NA/56سے پیر سید فیصل شاہ اور مشتاق علی ایڈوکیٹ پی پی 3سے امیدوار ہوں گے۔ اس موقع پر امیدواروں سمیت راحت علی خان ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا ۔ معروف قانون دان تیمور خان ایڈوکیٹ نے تحریک لبیک میں شمولیت کا اعلان کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress