تحریک آزادی کشمیر کی حقیقی جماعت مسلم کانفرنس ہی ہے

کھوئی رٹہ (نمائندہ اپنا پوٹھوار ٹی وی غلام محمود جرال
آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ضلع کوٹلی کے کنونےئر راجہ خلیق نوابی ایڈووکیٹ اور تحصیل کھوئی رٹہ کے کنونےئر ظفراقبال غازی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ27اگست کو عوام کا ایک سمندر یوم نیلہ بٹ کے مقام پر شرکت کر کے ثابت کردیگا کہ تحریک آزادی کشمیر کی حقیقی معنوں مسلم کانفرنس ہی جماعت ہے جس کے اسلاف نے تحریک آزادی کشمیر کیلئے قربانیاں دی ضلع کوٹلی کی تمام تحصیلوں میں یوم نیلہ بٹ کے حوالے سے کارکنان مسلم کانفرنس کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں کارکنان میں بھرپور جذبہ پایا جارہا ہے ضلع کوٹلی کے تمام تحصیلوں سے کارکنان مسلم کانفرنس قافلوں کی شکل میں نیلہ بٹ کے مقام پر شرکت کرینگے انشااللہ اب کی بار نیلہ بٹ کا پروگرام ایک یاد گار پروگرام ہو گاراجہ خلیق نوابی ایڈووکیٹ اور ظفراقبال غازی نے مزید کہاکہ ایشیاء کے عظیم انسان مجائد اول سردار محمد عبدالقیوم خان نے جوتحریک نیلہ بٹ سے شروع کی تھی آج وہ تحریک اپنے عروج پر مجائد اول کی جلائی شمع اپنے خون کے آخری قطرے روش رکھے گے اور اپنی جدوجہد صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں اس وقت تک جاری کھے گے جب تک کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصّہ نہیں بن جاتا مسلم کانفرنس ایک نظریہ کا نام ہے اور نظریہ کبھی ختم نہیں ہوتا یوم نیلہ بٹ کے دن پوری قوم اس پروگرام میں شرکت کرکے اپنی سیاسی وملی بیداری کاثبوت دیگی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress