تجارتی مرکز مینا بازار میں خواتین کا عید الضحیٰ کی خریداری کیلئے رش۔

اٹک( بیورو رپورٹ)اٹک کے گنجان آباد تجارتی مرکز مینا بازار میں خواتین کا عید الضحیٰ کی خریداری کیلئے رش ، رش کی وجہ سے بازار میں پیدل چلنا محال ہو گیا جبکہ بازار میں سودا سلف نہ لینے والے مرد بھی بازاروں کے چکر کاٹنے لگے،بازار میں موٹر سائیکلیں اور رکشوں کی وجہ سے تمام راستے تنگ ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے خواتین کا گزرنا بھی محال ہو جاتا ہے اور خواتین کی بے حرمتی ہوتی ہے اور انہیں خریداری کرنے میں کافی پریشانی کا سا منا کرنا پڑتا ہے جبکہ رش اور موٹر سائیکلوں اور رکشوں کی آمدورفت کی وجہ سے دہشت گردی کے حالات کے پیش نظر کوئی بھی بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے ،،عوام الناس نے عید قربان کی آمد کے موقع پر ڈپٹی کمشنر اٹک محمد عمران قریشی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک حسن اسد علوی،چےئرمین میونسپل کمیٹی بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ اور وائس چےئرمین ملک طاہر اعوان سے مطالبہ کیا ہے کہ مینا بازار میں خریداری کیلئے آنے والی خواتین کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے رکشوں اور موٹر سائیکلوں کے آنے پر مینابازار کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پابندی لگائی جائے ،تا کہ کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہ کر خواتین آسانی سے عید الضحیٰ کی خریداری کر سکیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress