بیگم کلثوم نواز نے کامیاب گھریلوزندگی کے ساتھ عملی سیاست میں بھی کامیابی حاصل کی ؛ راجہ نثار احمد خان 

کھوئی رٹہ( نمائندہ اپنا پوٹھوار ٹی وی غلام محمود جرال)
بیگم کلثوم نوازکی وفات سانحہ سے کم نہیں بیگم کلثوم نواز نے کامیاب گھریلوزندگی کے ساتھ عملی سیاست میں بھی کامیابی حاصل کی ان خیالات کا اظہار وزیر برقیات راجہ نثار احمد خان نے کھوئی رٹہ کے صحافی اظہر ملک کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ جب پارٹی پر مشکل وقت آیا تو بیگم کلثوم نواز نے نا صرف پارٹی کو سنبھالا بلکہ ڈکٹیٹر کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہو گئی بیگم کلثوم نواز ایک بہادر خاتون تھی ملک کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا راجہ نثار احمد خان نے کہاکہ مسلم لیگ ن ایک قیمتی رہنما سے محروم ہو گئی ہے بیگم کلثوم نواز ایک عظیم عورت تھیں ہم سب اس مشکل گھڑی میں قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف دختر پاکستان محترمہ مریم نواز اور شریف خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اس موقع پر مسلم لیگ یوتھ ونگ حلقہ کھوئیرٹہ کے صدر راجہ ایاز احمد خان ،ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی مرزا محمود اختر،میجر (ر)ملک محمد اعظم ،حاجی محمد شفیع ،صحافیوں میں وحید اکرام بھٹی ،غلام محمود جرال ،محمد جمیل تبسم ،اظہر ملک ،شہزاد ملک ،نثار اعظم راجہ ،خان توقیر ودیگر موجودتھے اور آخر میں انہوں نے بیگم کلثوم نواز اور اظہر ملک کے بڑے بھائی جو گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے ان کے ایصاک ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress