بیگم کلثوم نواز ایک دلیر خاتون تھی جنہوں نے جمہوریت کی خاطر پرویز مشرف کی آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ؛ راجہ نثار احمد خان 

کھوئی رٹہ (نمائندہ اپنا پوٹھوار ٹی وی غلام محمود جرال )
وزیر برقیات راجہ نثار احمد خان نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز ایک دلیر خاتون تھی جنہوں نے جمہوریت کی خاطر پرویز مشرف کی آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا بیگم کلثوم نواز نے مارشلء دور میں مسلم لیگ ن کی باگ ڈور سنبھالی جب پوری مسلم لیگی قیادت گرفتار تھیں بیگم کلثوم نواز نے اس وقت پارٹی کو متحد رکھا اور آمر کے سامنے جھکنے سے انکار کردیا اور ہر طرح کا ظلم وجبر برداشت کیا جو اور کوئی خاتون نہیں کرسکتی انہوں نے میاں نواز شریف کی حوصلہ افزائی کی بیگم کلثوم نواز کی جمہوریت کیلئے قربانیوں کی بدولت آج جمہوریت قائم ہے اور مسلم لیگ ن مضبوط اور طاقتور ہے میاں نواز شریف نے پرویز مشرف کے دور سے لیکر آج تک جن مشکلات اور مصائب کا کاسامنا کیا اسکی مثال نہیں ملتی میاں نواز شریف اور مریم نواز شریف نے قیدوبند کی صوبتیں برداشت کی مگر اپنے نظریہ پر قائم رہے پاکستان میں کسی وزیر اعظم نے نے اپنی آئینی مدت پوری نہیں کی لیاقت علی خان کو شہید کردیا گیا انہوں نے کون سے کرپشن کی تھی اگر اس وقت سازش بے نقاب ہوجاتی تو یہ حال نہ ہوتا ان خیالات کا اظہار انہوں مسلم لیگ ن حلقہ کھوئی رٹہ کی جانب سے مادر جمہوریت محترمہ کلثوم نواز مرحوم کی یاد میں منعقد تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا تعزیتی ریفرنس کی صدارت صدر حلقہ کھوئی رٹہ راجہ عقیل احمد خان نے کی تعزیتی ریفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا نعت رسول ؑ اقتدار سبحانی نے پیش کی تعزیتی ریفرنس سے راجہ عقیل احمد خان ،چوہدری نسیم ایڈووکیٹ ،پروفسیر ذوالفقار زاہد ،ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی مرزا محمود اختر جرال ،راجہ ایاز احمد خان ،راجہ اعظم خان ،وسیم مصطفائی ایڈووکیٹ ،اظہر ملک ،بابو نذیر حسین مغل ،ملک ریاض ،صوبیدار (ر)عبدالعزیز مغل ،صوبیدار(ر)راجہ لطیف ،حوالدار(ر)چوہدری الف حسین،راجہ محبوب طاہر ،ملک محمود ،کامران معروف ،راجہ تصور علی خان ،غلام قادر بٹ ،خالد بٹ ،فاروق قمر ،طالب مغل ،راجہ اشفاق ،حمزہ آزاداور راجہ مامون اسد ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا راجہ نثار احمد خان نے مزید کہاکہ مریم نواز کی صورت میں ایک دلیر اور نڈر قیادت میسر آگئی ہے جو آنے والے وقت میں مسلم لیگ کو مزید مضبوط کرینگی میاں نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف ایک سازش کے تحت جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات بنائے گے اگلے چھ ماہ میں ساری چیزیں کھل کر سامنے آجائنگی ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں مگر انصاف وہ ہو جو ہوتا نظر آئے چیف جسٹس کاکام لوگوں انصاف فراہم کرنا جو مقدمات سپریم کورٹ میں زیر التوا ہیں ان کی طرف توجہ دیں راجہ نثار احمد خان نے مزید کہاکہ آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت مضبوط ہے ہم نہ ڈرنے والے ہیں نہ بکنے والے اور جھکنے والے ہمیں اقتدار سے پیار نہیں اگر ہمیں اقتدار پیارا ہوتا تو مسلم کانفرنس نہ چھوڑتے دو اور تین سیٹوں والے اقتدار کے خواب دیکھ رہے ہیں مگر مسلم لیگ کی پارلیمانی پارٹی متحد ومنظم ہے میاں نواز شریف کے کشمیر کے عوام پر بڑے احسانات ہیں انہوں نے ہمیشہ کشمیری عوام پر دست شفقت رکھا اور بجٹ میں بھی اضافہ کیا جس پر ہم شکر گزار ہیں اُمید ہے عمران خان کی حکومت ہمارے فنڈز نہیں روکے گئی آزادکشمیر میں تعمیروترقی جاری رہے گی الیکشن میں کیے گے تمام وعدوں کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں اور افواہوں پر توجہ نہ دیں آئندہ وزیر اعظم مسلم لیگ ن کا ہوگا راجہ نثار احمد خان نے کہاکہ آئینی ترامیم کی بدولت آج ہم مالیاتی طور پر خودمختار ہیں پہلی مرتبہ قادینوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا شریعت کورٹ ہم نے بنائی تمام مسالک کے علماء اکرام نے ایکٹ 74میں ترامیم کو سرہا اللہ نے یہ تمام کام ہم سے اور ن لیگ سے لیے جس پر ہم اللہ تعالیٰ کے شکر ادا کرتے ہیں آخر میں پروفیسر جمروز صدیقی نے بیگم کلثوم نواز کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress