بھارت کی یہ دھمکیاں صرف اپنے عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے ہیں ؛ اجہ منصوف طاہر، راجہ امجد عزیز

یو اے ای( نمائندہ اپنا پوٹھوار ٹی وی)
مسلم لیگ ن آزادکشمیر یو اے ای کے میڈیا کوارڈینٹر راجہ منصوف طاہر اور رہنما ن لیگ راجہ امجد عزیزنے کہا ہے کہ بھارت کی پاکستان کے ساتھ جنگ کرنے کی دھمکیاں بند کرے ورنہ بھارت کو اینٹ کاجواب پتھر سے دیا جائے گا بھارت کی یہ دھمکیاں صرف اپنے عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے ہیں مودی حکومت پر جو کرپشن کے الزامات لگے ہوئے ہیں عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے یہ گیڈر بھبکیاں دے رہا ہے بھارت چیف کی یہ بھول ہے کہ وہ پاکستان پر حملہ کر کہ دنیا کے نقشے پر موجود ہوگا اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو اسے ایسا سبق سیکھائے گے کہ دنیا یاد رکھے گی ہماری مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے رہنماؤں نے مزید کہاکہ مسلم لیگ ن کا ہر کارکن پاکستان کا بے لوث سپاہی ہے اور وقت آنے پر اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کو تیار ہے بزدل دشمن ہماری امن کی کوششوں کو کمزوری نہ سمجھے ہم وہی قوم ہیں جس نے 1965 ؁ء بھارت کو ایسا سبق سیکھایا تھا جس کے زخم ابھی موجود ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress