بھارت کی پاکستان کے ساتھ جنگ کرنے کی دھمکیاں بند کرے ورنہ بھارت کو اینٹ کاجواب پتھر سے دیا جائے گا ؛ چوہدری محمد رفیق بجاڑ 

کھوئی رٹہ( نمائندہ اپنا پوٹھوار ٹی وی غلام محمود جرال)
تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنما چےئرمین چوہدری محمد رفیق بجاڑ کہا ہے کہ بھارت کی پاکستان کے ساتھ جنگ کرنے کی دھمکیاں بند کرے ورنہ بھارت کو اینٹ کاجواب پتھر سے دیا جائے گا بھارت کی یہ دھمکیاں صرف اپنے عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے ہیں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی امن کی پیشکش کو بھارت ہماری کمزوری نہ سمجھے ہم امن چاہتے ہیں اگر بھارت کا جنگ کاشوق ہے تو پھر آئے میدان عمران خان جرآت مندانہ فیصلہ پر ہم انہوں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو اسے ایسا سبق سیکھائے گے کہ دنیا یاد رکھے گی ہماری مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے چےئرمین چوہدری محمد رفیق بجاڑ نے مزید کہاکہ ہجیرہ کا ضمنی الیکشن انشااللہ پی ٹی آئی کے امیدوار سردار سوار خان بھاری اکثریت سے جیتے گا پی ٹی آئی آزادکشمیر میں ایک مضبوط قوت بن چکی ہے ہوا کی نظریں پی ٹی آئی کی طرف لگی ہوئی ہے سابق وزیر صحت مرکزی نائب صدر پی ٹی آئی آزادکشمیر رفیق نےئر کا دورہ برطانیہ کامیاب رہا جہاں انہوں نے تحریک انصاف کو مضبوط بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کیا حلقہ پانچ کھوئی رٹہ رفیق نےئر کے چاہنے والوں کا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress