بھارت نے ہماری امن کی کوششوں کو شاید ہماری کمزوری سمجھ لیا ہے ؛ نصیر احمد کسانہ 

یو اے ای( نمائندہ اپنا پوٹھوار ٹی وی)
پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر یواے ای کے رہنما نصیر احمد کسانہ نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف بیھن روات کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بھارت ہماری امن کی کوششوں کو شاید ہماری کمزوری سمجھ لیا ہے جو کہ اسکی سب سے بڑی غلطی ہے پاکستان پیپلز پارٹی اور ہماری شہید قائد محترمہ بے نظیر بھٹو نے خطے میں ہمیشہ امن کی بات کی اور کشمیر پر ہمیشہ امن صلاح کے ساتھ بات چیت سے اس مسّلہ کا حل نکالنے کو فوقیت دی مگر افسوس بھارت اپنی ہٹ دھرمی اور خطے میں امن کی کوششوں کو سبوثار کرنے میں جٹا ہوا ہے پاکستانی عوام جنرل روات کی بزدلانہ دھمکیوں میں آنے والی نہیں ہے پاکستانی ایک غیور قوم ہے اور اپنی مسلح افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے پیپلز پارٹی کے کارکنان او رعوام مشکل کی گھڑی میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہراول دستے کا کردار ادا کرینگے نصیر احمد کسانہ نے مزید کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزادی کشمیر اور کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے وحشیانہ مظالم کے خلاف اپنی آواز بلند کی بھارتی انتہا پسند سرکار یہ نہ بھولے اس نے ایک غیور قوم اور نیو کلئیر پاور کو للکارا ہے اگر بھارت امن کاراستہ چھوڑ کر اپنا جنگ کا شوق پورا کرنا چاہتا ہے تو دھمکیوں کے بجائے میدان عمل میں آکر اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے بھارت 65کی ستمبر کی تاریخ کو یاد رکھے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹم بم بنا کر ناقابل تسخیر قوت بنا دیا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں متحد ومنظم ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress