بھارت نے اگر پاکستان پر حملہ کیا تو بچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ ہو گا ؛ مشترکہ بیان 

کھوئی رٹہ( نمائندہ اپنا پوٹھوار ٹی وی غلام محمود جرال)
آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما وسابق امیدوار اسمبلی حلقہ پانچ کھوئی رٹہ راجہ خورشید احمد خان ایڈووکیٹ ،تحصیل کھوئی رٹہ کے کنونےئر ظفراقبال غازی ممبر مرکزی مجلس عاملہ کیپٹن(ر)راجہ محمد الیاس خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے اگر پاکستان پر حملہ کیا تو بچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ ہو گا پاکستان کی طرف میلی نظر ڈالنے والوں کی آنکھیں نکال دینگے بھارتی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں مسلم کانفرنس کا ہر کارکن پاکستان کیلئے اپنی جان دینے کو تیار ہے بھارت جارحیت سے باز رہے اور مسّلہ کشمیر کے پرامن کیلئے مذاکرات کی میز پر آئے بھارتی چیف کی یہ گیدڑ بھبکیاں کشمیر یوں کو جذبہ آزادی سے دور نہیں کر سکتی بھارت نے اگر لائن آف کنٹرول میں جنگ کی تو کشمیر کو بھارتی فوج کے قبرستان میں تبدیلی کردینگے رہنماؤں نے مزید کہاکہ حلقہ نمبر دو ہجیرہ کا ضمنی الیکشن مسلم کانفرنس کا امیدوار کاشانہ مسعود بھاری اکثریت سے جیتے گا مسلم کانفرنس نے ہمیشہ ریاست کے اندر عوامی مسائل کو حل کیا اور تعمیروترقی کے مثالی قائم کیے آزادکشمیر کی موجودہ حکومت اپنے آڑھائی سالہ دور اقتدار میں ایک پیسے کا کام نہیں کرسکی انشااللہ ہجیرہ کے عوام اپنی ووٹ کی طاقت سے ا نا اہل حکومت کو بُری شکست سے دوچار کرینگے کارکنان مسلم کانفرنس صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں ہجیرہ کے الیکشن کی بھرپور مہم چلا کر اپنے امیدوار کا کامیاب بنائیں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress