بجلی کے صارفین بنک ملازمین کے رویہ کیخلاف سراپہ احتجاج بن گئے

کلر سیداں(اپنا پوٹھوار ویب ٹی وی) کلر سیداں میں بجلی کے صارفین بنک ملازمین کے رویہ کیخلاف سراپہ احتجاج بن گئے۔مختلف نجی بنکوں میں بل جمع کروانے کے باوجود ستمبر کے بلوں میں سابقہ رقوم بھی بقایا جات میں شامل کر دی۔20 سے زائد صارفین کا تعلق چوآ خالصہ سب ڈویژن جبکہ باقی صارفین کا تعلق کلر سیداں سب ڈویژن سے بتایا جاتا ہے۔حمید اللہ سکنہ چوکپنڈوری نے میڈیا کو بتایا کہ وہ دینی مدرسہ چلا رہے ہیں اور گزشتہ ماہ 30 ہزار روپے بجلی کا بل آگیا جن میں سے 12 ہزار روپے کم کروا دہئے۔کمپیوٹر سسٹم کے مطابق بجلی کا بل جمع ہونے کے باوجود واپڈا نے ستمبر میں آنے والے نئے بلوں میں بقایاجات کے طور پر جمع شدہ رقم شامل کر دی۔عبدالرحمان سکنہ چوکپنڈوری نے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ ماہ بنک آف پنجاب میں اپنا بجلی کا بل 4799 روپے جمع کروایا اور بنک اہلکاروں کی نااہلی کی وجہ سے ستمبر کے بلوں میں جمع کروانے گئے بل کو بقایا جات میں شو کر دیا گیا۔اسی طرح سب ڈویژن چوآ خالصہ کے صارفین نے بھی اسی طرح کی شکایات کی ہیں کہ بل جمع کروانے کے باوجود بنک اہلکاروں نے ان کی رقوم کو واپڈا کے متعلقہ اکاؤنٹ میں منتقل نہ کیا جس کی وجہ سے ان کی غفلت کی سزا ہم صارفین کو بھگتنا پڑ رہی ہے اور بلوں کی درستگی کیلئے کبھی چوآ خالصہ اور کبھی کلر سیداں سب ڈویژنل کاچکر لگوایا جا رہا ہے۔انہوں نے اس امر پر اپنے سخت غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ دار بنک ملازمین کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress