بجلی کی غیر اعلانیہ طویل بندش عوام بلبلا اٹھے

11042986_394426767384775_5010658884583171012_n

 خضر حیات قریشی اپنا پوٹھوار

بجلی کی غیر اعلانیہ طویل بندش عوام بلبلا اٹھے
گرمیوں کا آغازا بھی ہوا نہیں کہ حکومت کے معاشی ترقی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے عوام سوچنے پر مجبور ہوگئے ہیں کے خدا جانے کون سی معاشی ترقی ہے جو بجلی کے بغیر حاصل ہوسکتی ہے جہاں ہر طرف مندی کا رجحان ہے کارخانہ ،فیکٹریاں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بند پڑی ہوں وہاں ترقی کیسے ممکن ہے ملک بھر میںگرمیوں کے آغاز ہی سے وپڈا والوں کی پھرتیاں دیکھ کر عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اگر شروع ہی سے یہ حال توجون جولائی میں تو بجلی شاید دیکھنے کو بھی نہ ملے
یونین کونسل کوری دولال میںبجلی کاتو یہ حال ہے آدھا گھنٹہ بجلی آتی ہے وہ بھی کم ولٹیج اور پھر بلب کی طرف دیکھتے ہوئے کبھی پانچ گھنٹے تو کبھی سارا دن اور ساری رات بجلی کے انتظار میں گزر جاتے ہیں میری با اختیار قیادت سے درخواست ہے کہ خدا ٹھنڈے کمروں سے نکل کر غریب کی حالت کا جائزہ لے لیا کریں یاد رکھیں کہ آپ حکمران نہیں عوام کے نوکر ہیں اگر آپ کی کاکردگی یہی رہے تو آئندہ آپ اپنی نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھے گے اور عوام اپنی خدمت کے لیے کسی نئے خادم کا انتخاب کرسکتے ہیں لہذا ،، مشتری ہوشیار باش ،،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress