THQ Kallar saidan

بجلی کا پول نصب کرنے کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ، چار زخمی 

کلر سیداں(اپنا پوٹھوار ویب ٹی وی) بجلی کا پول نصب کرنے کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے۔یہ افسوس ناک واقعہ کلر سیداں کے نواحی علاقہ دھمالی میں پیش آیا جہاں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے یوسی بھلاکھر میں اضافی علاقوں میں بجلی کی فراہمی کیلئے دو کروڑ روپے کی رقم مختص کر رکھی تھی۔گزشتہ چند ایام سے اس منصوبے پر کام شروع تھا ۔ پرائیویٹ کنسٹرکشن کمپنی کے مزدور بجلی کا کھمبا نصب کر رہے تھے کہ اسی دوران کھمبا بے قابو ہو کر اوپر سے گزرنے والی بجلی کی مین لائن کیساتھ جا لگا جس کے نتیجہ میں ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور محمد انیس سکنہ دھمالی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ رحمت حسین،اورنگزیب،شیراز اور بہادر خان سکنائے دیر زخمی ہو گئے جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیدا ں پہنچا دیا گیا تا ہم ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress