ایک مایوس قوم کیلئے عمران خان کا خطاب اُمید کی کرن ہے ؛ چوہدری ندیم چیچی

کھوئی رٹہ (نمائندہ اپنا پوٹھوار ٹی وی غلام محمود جرال)تحریک انصاف آزادکشمیر کے رہنما چوہدری ندیم چیچی نے کہا ہے کہ عمران خان کا وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان بننا ان کی 22سالہ جدوجہد اور ملک و قوم سے سچی محبت کا ثمرہے پاکستا نی عوام انصاف کی تکمیل چاہتے ہیں عمران خا ن اپنے دور اقتدار میں جہاں نیا پاکستان بنانے کی بنیاد رکھ رہے ہیں وہاں وہ مسّلہ کشمیر کے حل کیلئے بھی اپنا کردار ادا کرینگے انشااللہ عمران خان پاکستانی قوم کو مایوس نہیں کرینگے اور پاکستان کو دنیا میں ایک باوقار ملک بنا دینگے ان کے خطاب نے پاکستانی عوام کو ایک نیا حوصلہ دیا ہے ایک مایوس قوم کیلئے عمران خان کا خطاب اُمید کی کرن ہے ندیم چیچی نے مزید کہاکہ عمران خان کے وزیر اعظم بننے سے مسئلہ کشمیر کو تقویت ملے گی کرپشن لوٹ مار کا بازار ختم پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت بننے سے آزاد کشمیر کا سیاسی نقشہ تبدیل ہو گیا ہے آزاد کشمیر میں قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں تحریک انصاف مضبوط ہے بہت جلد تحریک انصاف کے سونامی کی لہریں آزاد کشمیر میں داخل ہونے والی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress