ایک بڑا قافلہ نیلہ بٹ کے لیے روانہ ۔

کھوئی رٹہ( نمائندہ اپنا پوٹھوار ٹی وی غلام محمود جرال )آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس حلقہ کھوئی رٹہ سے ایک بڑا قافلہ سابق امیدوار اسمبلی حلقہ پانچ کھوئی رٹہ راجہ خورشید احمد خان ایڈووکیٹ،تحصیل کنونےئر ظفراقبال غازی کی قیادت میں نیلہ بٹ کے روانہ ہو گیا قافلے میں کارکنان مسلم کانفرنس کی کثیرتعداد شامل ہے نیلہ بٹ روانگی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ خورشید احمد خان ایڈووکیٹ ،ظفراقبال غازی ،سفیان غازی اور راجہ بہزاد خان نے کہا ہے کہ آج کا پروگرام ہمارے لیے ایک مشعل راہ کی حثیت رکھتا نیلہ بٹ کا مقام ہمارے لیے ایک باعث فخر رکھتا ہے یہ وہ مقام ہے جس طر ح پاکستان قوم کیلئے مینار پاکستان بڑی اہمیت کا عامل ہے اسطر ح کشمیری قوم کیلئے نیلہ بٹ بڑی اہمیت کا عامل آج کے اس پروگرام میں عوام کا ایک جم غفیر شرکت کرکے ثابت کریگا کہ مسلم کانفرنس ریاستی کی واحد نمائندہ تنظیم ہے اور تحریک آزادی کشمیر کی داعی جماعت ہے نیلہ بٹ کے مقام پر آزادی کی شمع جو مجائد اول سردار محمد عبدالقیوم خان نے روش کی تھی اس شمع کو ہم صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں روشن رکھے گے اور جو قربانیاں ہمارے اسلاف نے تحریک آزادی کیلئے دی تھی ان قربانیاں کو رائیگاں نہیں جانے دینگے رہنماؤں نے مزید کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے اندر آج بھی لوگ پاکستان کا جھنڈا لہرا کر اور پاکستانی پرچم مدفن ہو کر پاکستان کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں پاکستان کی مسلح افواج ہماری سرحدوں کی محافظ ہے پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے انشااللہ آزادکشمیر میں آنے والا وقت مسلم کانفرنس اور سردار عتیق احمد خان کا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress