ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی کھوئی رٹہ مرزا محمود اختر کی شب روز محنت سے کھوئی رٹہ کے اندر بہت سے مسائل حل ہوررہے ہیں ؛ مشترکہ بیان

کھوئی رٹہ( نمائندہ اپنا پوٹھوار ٹی وی غلام محمود جرال)
کھوئی رٹہ کے مشہور تاجر ملک اکرم اور ملک حسن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی کھوئی رٹہ مرزا محمود اختر کی شب روز محنت سے کھوئی رٹہ کے اندر بہت سے مسائل حل ہوررہے ہیں مرزا محمود اختر نے جب سے ایڈمنسٹریٹر ٹاون کمیٹی کا چارج لیا اس دن سے ٹاؤن کے مسائل حل ہونا شروع ہوگے مرزا محمود اختر ایک با صلاحیت ،فرض شناس اور نڈر ایڈمنسٹریٹر ہے ان کی تعیناتی کے بعد کھوئی رٹہ شہر کے اندر بھی تبدیلی نظر آنا شروع ہو گی ایڈمنسٹریٹر رات گے تک خود اپنی نگرانی میں کھوئی رٹہ شہر صفائی ستھرائی کے کام نگرانی کرتے ہیں ملک اکرم اور ملک حسن نے مزید کہاکہ جس طرح ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی کھوئی رٹہ مرزا محمود اختر جس طرح کام کر رہے ہیں بہت جلد کھوئی رٹہ ایک خوبصورت شہر کے طور پر نظر آئے گا اور ٹاؤن کے اندر جو مسائل حل طلب ہیں وہ بھی انشااللہ حل ہونگے ہم مرزا محمود اختر کی ان کاؤشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress