اٹک پولیس کی پریس ریلیز۔

اٹک ( بیورو رپورٹ)محکمہ پولیس کی ایک پریس ریلیز کے مطابق اٹک پولیس نے گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں ٹوٹل6گینگ گرفتار کئے جن سے 23لاکھ سے زائد نقد رقم و مال مسروقہ برآمد ہوا،اسی عرصہ میں 25خطرناک مجرمان اشتہاری اور 11مقدمات لوکل اینڈ سپیشل لاء کے درج ہو کر چالان عدالت ہوئے، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک حسن اسد علوی کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر کی پولیس نے اچھی کاکرکردگی کا مظاہرہ کیا جس میں 73مقدمات اسلحہ جن میں 75ملزمان گرفتار ہوئے ان سے 46پسٹل/ریوالور، 16بندوق/رائفل، 2کلاشنکوف،8خنجر /چاقو، 321ایمونیشن اور منشیات کی کاروائی میں 40مقدمات درج ہوئے جن میں 43ملزمان کے قبضہ سے 48کلو 6گرام چرس و گردہ، 1کلو 100گرام ہیروئن، 356بوتل شراب، 210لیٹر شراب الگ اور2شرابی گرفتار ہوئے، مقدمات قماربازی 9درج ہوئے جن میں72ملزمان گرفتار ہو کر انکے قبضے سے داوٗ پر لگی ٹوٹل رقم 1450250روپے برآمد ہوئی، خطرناک مجرمان اشتہاری ٹوٹل 25کس گرفتار کئے گئے جن میں قتل، ڈکیتی،392، اغواء برائے تاوان و دہشت گردی وغیرہ کے جرائم شامل ہیں، ضلع بھر سے اس عرصہ میں 6خطرناک گینگ بھی گرفتار کئے گئے جن میں حمید گینگ، افتخار گینگ، دلدار گینگ، جنید گینگ، سلیمان گینگ اور مجید گینگ شامل ہیں جنکے کل ارکان 19ہیں جو ضلع میں مویشی چوری، راہزنی، پمپ ڈکیتی، موٹر سائیکل چوری اور نقب زنی جیسی سنگین وارتوں میں ملوث تھے گرفتار شدہ گینگ ہائے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ جن میں 11پسٹل01رائفل اور ایمونیشن برآمد کیا گیا اور مال مسروقہ و نقد رقم جو تقریبا 23لاکھ سے زائد ہے بھی برآمد ہوئی، لوکل اینڈ سپیشل لاء و نیشنل ایکشن پلان کے تحت 03مقدمات اسلحہ کی نمائش، 01 وال چاکنگ، 05کرایہ داری ایکٹ اور 3کائیٹ فلائنگ ایکٹ درج ہوئے اسی طرح انسدادی کاروائی کرتے ہوئے ضلع بھر میں 565افراد کو پابند ضمانت کیا گیا،اٹک پولیس کی اس کارکردگی پر ڈی پی او اٹک نے افسران و ملازمان میں تعریفی اسناد و نقد رقوم بھی تقسیم کیں اور کہا کہ جو اہلکار کارکردگی دکھائے گا اسکی حوصلہ افزائی کی جائے گی،اہل علاقہ نے بھی اٹک پولیس کی ان کاروائیوں پر انکو خوب سراہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress