اٹک پولیس پریس رلیز۔

اٹک( بیورو رپورٹ)بسلسلہ گشت و پڑتال پرائیویٹ گاڑی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حسن ابدال پہنچے تو مدخلہ ہسپتال ملزم مقدمہ عبد المجید قوم گجر ساکن محلہ سخی نگر تحصیل حسن ابدال کے ڈسچارج ہونے پر گرفتار کیا اور دوپہر12بجکر35منٹ پر ملزم سے دریافت مقدمہ عمل میں لائی گئی جس نے دوران دریافت بتایا کہ اس کے والد عبد الوہاب نے مسمیان رحمان الدین ،عثمان الدین اور سبحان الدین کے گھر کوڑا کرکٹ پھینکنے سے منع کیا اور گلہ کیا جبکہ اس کا والد عبد الوہاب اپنے گھر کے پاس باہر گلی میں کھڑا تھا تو مسمیان بالا تین کس آگئے اور اس کے والد کو گالی گلوچ کی اور اس کے والد کے دست و گریبان ہو گئے ،اس کا والد گلی میں گر گیا ،شور و واویلا کی آواز سن کر یہ گھر سے باہر نکلا تو مسمیان بالا تین کس اس کے دست وگریبان ہو گئے جس پر اس نے اپنی اور اپنے والد کی جان بچانے کی خاطر چھری ،خنجر سے رحمان الدین اور عثمان الدین کو وار چھری کر کے مارا جبکہ انہی 2کس نے اسے بھی سر پر کوئی چیز ماری تو یہ بھی مضروب ہو گیا بعد ازواقعہ ا س نے چھری اور خنجر گلی کے ساتھ ملحقہ خالی اور گہرے پلاٹ میں لگی بھنگ میں پھینک دی جو اب نشاندہی کر کے برآمد کروا سکتے ہیں اسے گاڑی میں سخی نگر لے کر آئے تواس نے پلاٹ میں داخل ہو کر بھنگ کے پودوں کو ہٹاتے ہوئے ایک چھری نما خنجر نکال کر پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اسی خنجر سے اس نے رحمان الدین اور عثمان الدین کو اپنی اور والد کی جان بچانے کی خاطر مار کر مضروب کیا تھا ،ملزم کے خلاف زیر دفعہAO13(2)(A)20/65ترمیمی آرڈیننس 2015ء کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress