اٹک ضمنی انتخابات میں ڈرامائی سیاسی تبدیلیاں رونما ہونا شروع، پی ٹی آئی کی بہتر پوزیشن (ن) لیگ کیلئے خطرہ 

فتح جنگ(نمائندہ خصوصی)اٹک ضمنی انتخابات میں ڈرامائی سیاسی تبدیلیاں رونما ہونا شروع ہو گئیں پی ٹی آئی کی بہتر پوزیشن (ن) لیگ کیلئے خطرہ بن سکتی ہے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ناراض پارٹی لیڈروں اور کارکنوں کو منانے کا سلسلہ تیز کر دیا گیا اٹک میں مسلم لیگ(ن) کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے کپتان ہدایت پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے و سینئر نائب صدر شمالی پنجاب سردار محمد علی سے ملاقات کی سردار محمد علی کو حلقہ پی پی تھری سے الیکشن سے دستبردار ہونے اور پارٹی کی حمایت کیلئے وزیر اعظم کا خصوصی پیغام پہنچایا سردار محمد علی کی حمایت سے (ن) لیگ کمزور اور پی ٹی آئی مضبوط ہو جائے گی اگلے 48گھنٹوں کے دوران آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 3سردار محمد علی کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات اور اہم فیصلے متوقع ہیں سردار محمد علی 2002سے مسلسل مذکورہ حلقہ میں سیاست کر رہے ہیں ایک مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے گذشتہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا تحریک انصاف کے ہراول دستہ میں موجود رہے جنرل الیکشن میں انکی جگہ میجر طاہر صادق کو صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ دے دیا گیا مگر انہوں نے پارٹی کے ساتھ وفاداری نبھاتے ہوئے بھر پور حمایت کی ضمنی انتخابات میں میجر طاہر صادق کی چھوڑی ہوئی نشست حلقہ پی پی 3میں ٹکٹ کا میرٹ سردار محمد علی کا بنتا تھا مگر پارٹی قیادت نے فیصلہ اکبر تنولی کے حق میں کر دیا جس پر سردار محمد علی تحریک انصاف کی تنظیموں اور کارکنوں کے پرزور اسرار پر صوبائی اسمبلی امیدوار بن گئے سردار محمد علی کا ذاتی ووٹ بنک اور پارٹی کیلئے خدمات موجودہ انتخابات میں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں اسی بنا پر پارٹی قیادت نے سردار محمد علی کو منانے کیلئے زلفی بخاری کی قیادت میں خصوصی ٹیم تشکیل دی سردار محمد علی کی حمایت سے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی اکبر تنولی اور امیدوا رقومی اسمبلی حلقہ این اے 56ملک خرم علی کی پوزیشن مضبوط ہو گی مسلم لیگ(ن) کا بڑھتا ہوا گراف تیزی سے نیچے آنا شروع ہو جائے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress