ارادہ قتل پر مقدمہ درج۔

اٹک(بیورو رپورٹ)طفیل احمد خان ولد امیر احمد خان قوم پٹھان سکنہ کانی تحصیل جنڈ نے تھانہ انجراء میں بیان دیا ہے کہ پتہ بالا کا رہائشی ہوں ،محنت مزدوری کرتا ہوں ،آج مورخہ24اگست2018ء کو رات میں اپنی بیوی اور بچوں کے ہمراہ گھر میں سو رہا تھا کہ بوقت ساڑھے 11بجے رات اچانک آہٹ کی آواز سن کر میں اٹھ گیا اور صحن کا بلب جل رہا تھا جس کی روشنی میں دیکھا کہ مسمی سلیمان ولد احمد خان با مسلح رائفل12بور ،سہیل احمد ولد سلیمان سکنہ دیہہ ہمارے صحن میں کھڑے تھے میرے دیکھتے ہی مسمی سلیمان نے اپنے ہاتھ میں پکڑی ہوئی رائفل12بور سے با نیت قتل سیدھا فائر میری بیٹی مسماۃ صفیہ سلطانہ بعمر13,14سال پر کیا جو اس کو دائیں بازو پر لگا جس سے وہ زخمی ہو گئی اور مسمی سلیمان نے دوسرا فائر با نیت قتل سیدھا مجھ پر کیا جو مجھے بازو کے ڈولے پر لگا جس سے میں بھی مضروب ہو گیا ،فائر اور شور شرابے کی آواز سن کر میری بیوی رحیم سلطانہ اور میرے والد امیر خان بھی جاگ گئے ،مسمی سلیمان تیسرا فائر مجھ پر کرنے لگا تھا کہ میں نے اور میری بیوی نے اس کو پکڑ لیا اور اس سے رائفل چھین لی ،مسمی سلیمان اور سہیل احمد خان موقع سے بھاگ گئے ،وجہ عناد گھریلو جھگڑا ہے جس پر آج مسمی سلیمان اور سہیل خان نے باہم صلا ح مشورہ ہو کر مجھے اور میری بیٹی کو بذریعہ اسلحہ آتشیں مضروب کر کے سخت زیادتی کی ہے ان کے خلاف دعویدار ہوں کہ قانونی کاروائی کی جائے،تھانہ انجراء پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ324ت پ ،34ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress