آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس حلقہ کھوئی رٹہ کے رہنما ؤں کا مشترکہ بیان

کھوئی رٹہ (نمائندہ اپنا پوٹھوار ٹی وی غلام محمود جرال
آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس حلقہ کھوئی رٹہ کے رہنما راجہ محمد صغیر ایڈووکیٹ ،راجہ خورشید احمد خان ایڈووکیٹ ،کیپٹن (ر)راجہ محمد الیاس خان ،نثار اعظم راجہ ،ماجد شفیع چوہدری ،راجہ بہزاد خان ،راجہ رضوان دانش نے اپنے مشترکہ بیان میں کھوئی رٹہ سے مسلم کانفرنس کے نوجوان اور محترک کارکن ظفراقبال غازی مسلم کانفرنس تحصیل کھوئی رٹہ کا کنونےئر بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ظفراقبال غازی کا تحصیل کھوئی رٹہ کا کنونےئر بننا ایک احسن اقدام ہے ظفراقبال غازی اور ان کے خاندان مسلم کانفرنس اور ریاست کیلئے بڑی خدمات ہیں ظفراقبال غازی مسلم کانفرنس کا ایک قیمتی سرمایہ ہیں جنہوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں بھی مسلم کانفرنس اور پرچم تھامے رکھا اور قیادت کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہے ہم اُمید کرتے ہیں کہ ظفراقبال غازی اپنی صلاحیتوں اور محنت سے مسلم کانفرنس کوتحصیل کھوئی رٹہ میں مضبوط بنانے اور اپنی قائدین کی اُمیدوں پر پورا اُترنے کی پوری کوشش کرینگے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress