آزاد کشمیر موبائل کمپنیوں نے انت مچا رکھی ہے 100روپے کے لوڈ پر28روپے ٹیکس ؛ناصر خان 

کھوئی رٹہ (نمائندہ اپنا پوٹھوار ٹی وی غلام محمود جرال )
تحریک انصاف آزادکشمیرکھوئی رٹہ کے رہنما ناصر خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آزاد کشمیر موبائل کمپنیوں نے انت مچا رکھی ہے 100روپے کے لوڈ پر28روپے ٹیکس عوام آزادکشمیر کے ساتھ سراسر زیادتی کی جارہی ہے چیف جسٹس پاکستان نے پاکستانی عوام کیلئے تو سہولت فراہم کردی ہے لیکن آزادکشمیر کے عوام سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا آزادکشمیر کے عوام نے ہمیشہ پاکستان کو بڑا بھائی سمجھتے ہیں لیکن پاکستان نے ہمیشہ ہم کو ہر شعبے میں نظر انداز کیا جبکہ آزادکشمیر کی ریاست ٹیکس سے مشتنیٰ ہے لیکن اس کے باوجود بھی مہاراجہ کی یاد کوتازہ کیا جارہا ہے وزیر اعظم آزادکشمیر نے الیکشن میں بڑے بڑے بانگ دعوے کییلیکن کے دوسال گزرنے پر اتنے بڑے ٹیکس لگا کر مہاراجہ کی یاد کو تازہ کردیا اس سے قبل آنے والے وزراء اعظم نے ٹیکس نہیں لگایا ناصر خان نے مزید کہاکہ صادق اور آمین والے وزیر اعظم نے کرپشن لوٹ مار ملازمین کی تنخواؤں سے کٹوتی کشمیر کونسل کے ممبران علماء مشایخ مشیر حکومت کی سیٹوں پر لاکھوں کی بولیاں لگارکھی ہیں جنکو تنخواہ کا تیسرا حصہ دیا جارہا ہے دوحصے وزیر اعظم خود کھا رہا ہے ایسے وزیر اعظم سے عوام جان چھڑانے کیلئے سڑکوں پر نکلیں گئے صادق اور آمین صرف اخبارات کی حدتک ہے جبکہ لوٹ مار کابازار گرم ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress